ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کوئی دھمکی آمیز بیان جاری نہیں کیا۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں ہے، ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والی باتوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے عمران خان سے متعلق دھمکی آمیز بیان یا ویڈیو جاری نہیں کی۔ عمران خان میرے لیڈر ہیں ، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔
حریم شاہ نے تصدیق کی کہ شیخ رشید والی ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے، ویڈیو کال میں وہ صندل خٹک کے ساتھ بات کر رہے تھے جبکہ آڈیو کال میں میرے ساتھ بات کی ہے۔
حریم شاہ کا مزید کہنا ہےکہ’ شیخ رشید کی ویڈیو میری دوست نے ناراضگی کی بنا پر جاری کی ہے، اس کو غصہ تھا جس کی وجہ سے شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، ہمارا سارا خاندان پی ٹی آئی سے منسلک ہے، شیخ رشید کی ویڈیو کو پارٹی سے منسلک نہ کیا جائے۔‘
from پاکستان
https://ift.tt/354Eq2V
0 Comments