پاکستان نیول اکیڈمی میں21ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی، صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں112ویں مڈشپ مین اور 21ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ آج ہوگی۔
صدرمملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 199افسران پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کریں گے، افسران میں 53غیرملکی اور 7خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر میزائل فائرنگ کے مظاہرے
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کئے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کہتے ہیں مختلف میزائلز کی فائرنگ کے کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ZCV1Kc
0 Comments