سامعہ خان نے کہا کہ سن 2000 کی طرح آج بھی سات ستارے ایک ہی گھر میں ہیں۔ اس وقت نائن الیون ہوا تھا جس سے پوری دنیا ایک جنگ کی حالت میں چلی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو داخلی خارجی خطرات رہیں گے۔ 2020 کے پہلے چھ ماہ ملک کیلئے انتہائی مشکل لگ رہے ہیں۔ عمران خان کو بہت محتاط رہنا پڑے گا کیوں کہ ایسے خطرات موجود ہیں کہ کہیں دلبرداشتہ ہوکر خود ہی سب کچھ تحلیل نہ کردیں۔
سامعہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت اپنی ساکھ بچانے کیلئے کوششیں کرنی پڑے گی۔
نوازشریف کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کا دور ختم ہوسکتا ہے لیکن سیاست ختم نہیں ہو سکتی۔
ماہرعلم نجوم نے کہا کہ مریم نواز بھی جلد ملک سے باہر چلی جائیں گی اور 2020 کے آخری چھ مہینوں میں وہ اپنا آپ سیاست میں منوائیں گی۔
سامعہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کے متعلق کہا کہ ستاروں کی چالیں ماضی میں ان کے مخالف رہی ہیں اور 2020 کے پہلے تین ماہ ان کے کیلئے بہت اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی2020 تک ملک کیلئے بہت مشکلات ہیں، جب تک نومبر2020 نہیں آئے گا حالات اونچ نیچ کا شکار رہیں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Zz8wul
0 Comments