
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کابینہ میں ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے ، ردوبدل نہیں کیا جارہا ۔ میرے مخالفین کیلئے پیغام ہے کہ جو میری تبدیلی کی خبریں چلا رہے ہیں ان لوگوں کو میرے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا ،تاہم کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم…
میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق اور اختیار ہے جسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے کہ میں 24/7 کام کرتی ہوں۔ امریکہ اور پاکستان کے وقت میں فرق کے باوجود وزیراعظم نے جو بھی اسائنمنٹ دی اسے بہتر انداز میں آگے پہنچایا۔ انہو ں نے کہا جو جس وزارت میں بیٹھا ہے اسے ٹیم بن کر کھیلنا ہے ۔ اکیلا کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ٹیم وہ ہی جیتتی ہے جس کے تمام کھلاڑی یکجا ہو کر کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا کا بھی شکریہ جو مجھ پر تنقید بھی کرتا ہے اور مجھے مضبوط بھی بناتا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2oscoyI
0 Comments