بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

محمد زبیر نے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوکر کہہ دیا۔۔۔ رہنما پی ٹی آئی آپے سے باہر

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے پی ٹی آئی رہنما کو جوکر کہہ دیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جب بھی حکومتی نااہلی اور نالائقی سامنے آتی ہے تو جوکر نما وزیر کو شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف جھوٹا پروپگینڈا یاد آ جاتا ہے، فیصل واوڈا صاحب آج آپ جو کاغذات لہرا رہے ہیں وہ سال سے شہزاد اکبر اور دس سال…

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوڈا عمران صاحب کے پاکستان تحریکِ انصاف کے نام پہ فارن فنڈنگ کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا حساب دیں، شہباز شریف نے جھوٹے الزامات کا سارا حساب دے دیا ہے، فیصل واڈا اپنی برطانیہ کی بے نامی اور غیر قانونی جائیداد کا حساب دیں جھوٹے کاغذ لہرا کے، جھوٹی پریس کانفرنس اور جھوٹے ٹویٹس کر کے اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

انھوں نے کہاکہ قوم کو بیوقوف نہ سمجھیں،300 ارب جو کل ڈیفالٹرز اور ٹیکس چوروں کے معاف کیے ہیں اس پہ پردہ ڈالنے کے لئے وہی پرانا تماشہ ملک پہ ڈاکہ ڈالنے والے اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی چھپانے کے لئے ہر روز تماشہ کرتے ہیں، شہباز شریف اور شریف خاندان نے چالیس سال کا حساب دیا، جب جھوٹے الزامات ثابت نہیں ہوئے تو کٹھ پتلیوں نے شورمچانا شروع کر دیا ہے، عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں کئے جاتے تو واٹس ایپ پہ دورانِ سماعت جج تبدیل کر دیتے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2jR29lx

Post a Comment

0 Comments