بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسرائیل کی لبنان میں جارحیت، حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

حزب اللہ نے اسرائیل فوج کی گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا
اسرائیل کی لبنان میں جارحیت جاری ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل فوج کی گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا، گاڑی میں موجود کمانڈر سمیت تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔

حزب اللہ نے اسرائیل فوج کی گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا اور کمانڈر سمیت گاڑی میں موجود تمام اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود صہیونی فوج اپنے ہلاک اور زخمی فوجیو‍ں کو حملے کے مقام سے نہیں نکال سکی کیونکہ حملے والے مقبوضہ علاقے میں آنے والا ایک ایک شخص حزب اللہ کے نشانے پر ہے،گزشتہ دنوں شام میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے دو مجاہدین شہید ہوئے تھے۔

صہیونی فوج نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی، جوابی کارروائی دونوں شہداء شہید یاسر اور شہید حسن سے منسوب کی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2jP3ucA
اسرائیل کی لبنان میں جارحیت، حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ https://ift.tt/2ljX8lO

Post a Comment

0 Comments