
پاکستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل ( پی سی آر ڈبلیو آر) نے پینے کے پانی کے مختلف برانڈز کی سہ ماہی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں اسلام آباد، راولپنڈی ، ٹندو جام ، لاہور، ملتان ، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے بوتل بند ، منرل پانی کے 77 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، جن کا تجزیہ کیا گیا۔
تجزیئے کے مطابق 2 برانڈز ( سپر نیچرل اور تاج پیورڈرنکنگ واٹر) کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں پائی گئی اور 2 برانڈز (کلاسک پلس اور کلنز) کے نمونوں میں پی ایچ کی مقدار سٹینڈرڈ سے کم پائی گئی جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور تیزابیت کی شکایت ہوسکتی ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2PblEnF
0 تبصرے