بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پرفیوم لگا کردھوپ میں نکلنے سے خطرناک بیماری لاحق ہونے کا انکشاف

پرفیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
پرفیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس کا نتیجہ جلد کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

ماہر جلد شانیل روزا کہتی ہیں کہ اگر آپ گردن پر پرفیوم چھڑک کر دھوپ میں نکل جاتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘ نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔

اس بیماری سے جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے، جن میں کھجلی، درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔ یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں۔

شانیل کہتی ہیں کہ اس تکلیف دہ صورتحال سے بچنے کے لئے جسم کے کسی بھی ایسے حصے پر پرفیوم نہ لگائیں جس پر براہ راست دھوپ پڑنے کا امکان ہو۔

اب آپ خود ہی سوچئے کہ اگر گردن پر بدنما دھبے بن جائیں تو کتنے برے لگیں گے۔ 



from صحت https://ift.tt/2YXzTBb
https://ift.tt/2P1m7ZL

Post a Comment

0 Comments