جب آپ نیند لے رہی ہوتی ہیں تو آپ کے عضلاتی خلیوں کی مرمت ہو رہی ہوتی ہے اور یہ تو صرف ایک فائدہ ہے ،نیند سے جڑے فائدوں کی ایک طویل فہرست ہے، تاہم فی الحال ہم نیند اور خوبصورتی کے تعلق کو یہاں بیان کریں گے۔ روزانہ کتنی نیند ضروری ہے؟ ہو سکتا ہے ہر ایک کا جواب مختلف ہو لیکن کم از کم 6 سے 8 گھنٹے تک بغیر کسی رکاوٹ کے نیند لینا بہت اہم ہے۔
سرٹیفائیڈسلیپ اسپیشلسٹ مائیکل برےئس کا کہنا ہے کہ اپنی موجودہ روٹین کی نیند میں ایک سے تین گھنٹے کا اضافہ کرلیں اور پھر دیکھیں کہ آپ کی شخصیت اور ظاہری خدوخال میں کس قدر بہتری کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔
اگر آپ 6کے بجائے 5گھنٹے سوتی ہیں تو جھریوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ کم نیند لینے سے جلد خشک ہو تی ہے اور جھریاں زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں۔
جب آپ سوتی ہیں تو آپ کے خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے جو جلد میں دمک لانے کا باعث بنتا ہے۔ نیند نہیں لیں گی تو آپ کے رنگ و روپ کی دمک، جسے ہم کمپلیکشن کہتے ہیں، وہ بھی پھیکی پھیکی لگنے اور آپ کی جلد بے جان دکھائی دینے لگے گی۔
اگر آپ اس سے کم دورانیے کی نیند حاصل کر رہی ہیں تو اس سے آپ کی ظاہری شخصیت پر اثرات پڑنے شروع ہو چکے ہوں گے۔ اپنی نیند کی اس روٹین کو جاری رکھیں،دو سے تین ہفتوں میں لوگ آپ کے چہرے کی شگفتگی سے ہی پہچان لیں گے کہ آپ اچھی خاصی نیند لے رہی ہیں۔
ڈاکٹر برےئس کے مطابق نیند کے کچھ فوائد آپ کو بہتر اور بھرپور نیند لینے پر آمادہ کریں گے۔
جب آپ سوتی ہیں تو جلد کو لیجن نامی ایک مادہ بناتا ہے، جس کا کام جلد کو ڈھلنے سے روکنا اورعضلات کو آپس میں جوڑکر رکھنا ہوتا ہے۔ نیویارک کی ایک ڈرما ٹولوجسٹ پیٹریشیا ویکسلر کے مطابق یہ مرمت سازی کا ایک عمل ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ کولیجن پیدا ہوگا اتنی ہی زیادہ جلد گداز ہوگی اور جھریاں پڑنے کے امکانات کم ہوں گے۔
حُسن کے معیار کا انحصار آنکھوں پر ہوتا ہے اور نیند پوری نہ ہونے کے نقصان میں سب سے اہم اور خوفناک آپ کی آنکھوں کے گرد حلقوں کا پڑنا ہے۔ یہ ہلکے ہلکے آپ کی خوبصورتی کو ماند کرنے لگتے ہیں۔ دراصل آپ کی نیند پوری نہ ہوتو سب سے پہلے آپ کی سوجی ہوئی آنکھیں ہی بتا دیتی ہیں کہ نیند آپ سے روٹھی روٹھی رہتی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ ڈرما ٹولوجی کے پروفیسر ڈورس ڈے کے مطابق آپ اگر مناسب نیند لیں گی تو آپ کی آنکھیں سوجی نہیں رہیں گی، اس کیلئے رات کو سوتے وقت اچھی طرح پانی پئیں اور ایک اضافی تکیے پر سر رکھ کر سوئیں۔
اس سے آپ کی آنکھوں کی سوجن کم کرنے میں مدد ملے گی۔بھر پور نیند اور آرام آنکھوں کے گرد حلقوں کو کم کرتا ہے۔جب آپ کم نیند لیتی ہیں تو خون کا بہاؤ بہتر نہیں ہوتا اور یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے جمع ہو سکتا ہے ،یہاں چونکہ جلد قدرے موٹی ہوتی ہے اس لئے حلقے فوراً نمایاں ہوجاتے ہیں۔
آنکھوں کے نیچے رنگت کا اڑنا موروثیت، عمر اور ملانن دھوپ میں گھنٹوں بیٹھنے کی وجہ سے بھورے نشانات کی وجہ سے ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ بھر پور نیند نہیں لیں گی تو آپ کی آنکھوں کے گرد حلقوں کے مسائل اور بھی پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔
پاؤلابیجو کہتی ہیں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ آپ دن کے اوقات میں سن اسکرین لگانے کو اپنے معمولات میں شامل کرلیں۔
اگر آپ آنکھوں کے نیچے والی جلد کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو چھپانا چاہتی ہیں تو آپ SPFفارمولے والاکنسیلر(Concealer) استعمال کرسکتی ہیں۔
from صحت https://ift.tt/2HaF4Tw
https://ift.tt/2Z9rTZf
0 Comments