بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا کا کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار

امریکا کا کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار
امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا جائزہ لیا جارہا ہے، بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے وسیع مضمرات ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر ہماری تشویش برقرار ہے، تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں، انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیاجائے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرحد پاردہشت گردی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، فریقین کنٹرول لائن پر امن و استحکام برقرار رکھیں، پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2M49ue5
امریکا کا کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار https://ift.tt/2ZQkwHj

Post a Comment

0 Comments