قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی کے تقرر سے قبل ہی سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر سوالیہ نشان لگادیا۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے سے قبل ہی 19 کرکٹرز کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیے جانے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب سلیکشن کمیٹی کی کیا ضرورت، خود ہی سلیکشن کرلی، اب سلیکشن کمیٹی کو ان کھلاڑیوں میں سے ہی ٹیموں کا انتخاب کرنا ہوگا، سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے یہ کام کیا جاتا تو زیادہ اچھا ہوتا۔
یاد رہے کہ انضمام الحق کی رخصتی کے بعد پی سی بی کو نئے چیف سلیکٹر کا انتخاب کرنا ہے، اس عہدے کیلئے امیدواروں میں محسن حسن خان کے ساتھ راشد لطیف اور شعیب اختر کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
from کھیل https://ift.tt/2OQsajC
https://ift.tt/2yQ9bLn
0 Comments