ملک بھر کی طرح چوبارہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک چوبارہ کے آفس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف چوہدری بشارت رندھاوا نے پودا بھی لگایا، تقریب میں ان کے ہمراہ چوہدری مظفر سبحانی، سید غلام علی شاہ کاظمی، ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر مدثر اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ اس موقع پر چوہدری بشارت رندھاوا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے محفوظ رہنے کیلئے درخت لگانا بےحد ضروری ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سر سبز و شاداب پاکستان کی تحریک جاری ہے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کیلئے آزادی امن اور ظلمو جبر کے خاتمے کیلئے دعا کی گئ۔
from پاکستان
https://ift.tt/33CUqd3
0 Comments