وزیراعظم عمران خان خان نے یشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم بطور چیئرمین کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم آزاد جموں کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت پانچوں وزرائے اعلیٰ، وزیر خارجہ اور مشیرخزانہ بھی شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ وزیر منصوبہ بندی اور مشیرتجارت بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل اقتصادی پالیسی، علاقائی روابط اور ترقیاتی امور کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ قومی ترقیاتی کونسل میں مختلف منصوبوں پربھی مشاورت ہوگی۔
قومی ترقیاتی کونسل سرمایہ کاری سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لے گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2yMM4Bc
0 Comments