بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین آپریشن: وزارت ریلوے نے بھارت کی اپیل مسترد کر دی

سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین
بھارتی ریلوے کی جانب سے وزارت ریلوے کو سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین آپریشن بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کی جانے والی اپیل مسترد کردی۔

وزارت ریلوے نے دفتر خارجہ کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

وزارت ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ پاکستان نے دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2N5y91E

Post a Comment

0 Comments