پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فریال تالپور کو کل رات معدے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں آفیسر وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ فریال تالپور قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں احتساب عدالت اسلام آباد نے آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
یاد رہے دو ماہ قبل نیب نے بے نامی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔ دو ہفتے قبل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2YBnGSv
0 Comments