بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلتستان میں پہلی بار خوبانی میلہ کا انعقاد

 خوبانی میلہ
ایگری ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے بلتستان میں پہلی بار خوبانی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 سے زائد اقسام کے خوبانی کے سٹالز لگائے گئے۔

محکمہ زراعت شیگر کے زیر اہتمام "فڑینگ بانگما" نامی گاوں خوبانستان میں ملکی تاریخ کا پہلا خوبانی میلہ منعقد کیا گیا جہاں دنیا بھر میں مقبول اس علاقائی پھل کی 30 سے زائد اقسام کی نمائش کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر جدید ٹیکناکوجی کے ذریعے تیار کی گئی سبزیوں اور دیگر میوہ جات کے سٹالز بھی لگائے گئے۔

ایپری کاٹ فیسٹول میں مقامی کاریگروں کی جانب سے لکڑی کے فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی، میلے میں مختلف علاقائی پکوان پر مشتمل مقامی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے فیسٹیول کا افتتاح کیا، محمکہ زراعت شیگر کے مطابق فیسٹول کا مقصد علاقے میں زرعی شعبے سے متعلق عوام میں شعور و آگہی کے ساتھ ساتھ علاقے میں ایگری ٹورزم کو فروغ دینا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2zfCgjG

Post a Comment

0 Comments