بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شریف خاندان میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے، حمزہ شہباز اور مریم نواز اس حد تک گئے، تفصیل اس خبر میں

شریف خاندان میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے، حمزہ شہباز اور مریم نواز اس حد تک گئے، تفصیل اس خبر میں
شریف خاندان میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید جھڑپ، نواز شریف بھی جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر اپنی صاحبزادی کا ساتھ نہ دیے جانے پر شہباز شریف پر بھڑک اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے تنازعے نے نیب یا حکومت کو نقصان پہنچانے کی بجائے شریف خاندان کو ہی اندرونی طور پر مزید اختلافات کا شکار کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ عید کے موقع پر جب نیب نے شریف خاندان کے افراد کو ملاقات کی اجازت دی تھی تو کھانے کی میز پر حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جبکہ حال ہی میں جب شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کیلئے جیل گئے، تو تب بھی دونوں بھائیوں کے درمیان خاصی گرما گرمی ہوئی۔

نواز شریف نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر مریم نواز کا ساتھ نہ دینے پر شہباز شریف کو اچھی خاصی جھاڑ پلائی۔ نواز شریف جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر کسی بھی لیگی رہنما کی جانب سے مریم نواز کا ساتھ نہ دینے پر سیخ پا ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ پریس کانفرنس میں مریم صفدر کا مخاطب کون سا ادارہ تھا ؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ مریم نواز سے پوچھیں۔
شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ جج کی ویڈیو کا مریم صفدر نے پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل بتایا۔ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی نہ اس کا علم ہے۔مریم نواز نے آڈیو اور ویڈیو الگ ریکارڈ کرنے کا بتایا۔احسن اقبال خواجہ آصف اور عطا اللہ تارڑ نے بھی تفتیش کے دوران شہبازشریف والا موقف اپنایا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2TRm41h

Post a Comment

0 Comments