بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شعیب اختر نے گڑھے مردے اکھاڑ دیئے، وقار یونس نشانے پر

 سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر ، وقار یونس
2003ءکے ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کی ذمہ داری سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے وقار یونس کی خراب کپتانی کو قرار دی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اپنی اننگز کے اختتام پر کہا کہ ہم نے 30 سے 40 رنز کم بنائے ہیں تو سب مجھ پر چیخنے لگے کہ ہم اس سے پہلے ہی بھارت کو آﺅٹ کر دیں گے۔

مجھے گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے باﺅلنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہم وہ میچ ہار گئے، یاد رہے کہ خود شعیب اختر نے اس مقابلے میں 10 اوورز میں 72 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی تھی۔

شعیب اخترکا مزید کہنا ہے کہ ہم 1999ء اور 2003ء کے میگا ایونٹس میں روائتی حریف بھارت کو با آسانی شکست دے سکتے تھے بالخصوص جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا مجھے زیادہ افسوس ہے کیونکہ ایک تو میری فٹنس اچھی نہیں تھی اور دوسرا وقار یونس کی قیادت انتہائی مایوس کن رہی، ہماری ٹیم نے 7 وکٹ پر 273 رنز بنائے۔

 



from کھیل https://ift.tt/2YPRK80
https://ift.tt/2M4QpZ9

Post a Comment

0 Comments