بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کیلئے نعرہ لگا لیا، جانیے اس خبر میں

 بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کیلئے نعرہ لگا لیا، جانیے اس خبر میں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کیلئے “ہمارا نعرہ سب پر بھاری، رائے شماری رائے شماری “ کا نعرہ لگا تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی انتہا پسندی پر کوئی بھی پاکستانی چپ نہیں بیٹھے گا، کشمیریوں کیلئے ہر ملک ہر گلی جا کر آواز اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی مگر وزیر اعظم نے کچھ نہیں کیا اور صرف پوچھتے رہے کہ کیا کروں؟ تو پھر عوام تو مایوس ہو گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہکشمیر میں میڈیا پر سخت پابندی ہے اور کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اب ایسے حالات میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی حکومت آواز نہیں اٹھائے گئی تو کون اٹھائے گا؟کشمیر میں ہونے والے ظلم پر پاکستان کی حکومت کو خاموش نہیں رہنے دیں گے،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی انتہاء پسندی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کرے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نماز عید مظفر آباد میں کی ۔



from پاکستان
https://ift.tt/2H24qmd

Post a Comment

0 Comments