وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اپنے ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت غیر آئینی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی غیر آئینی اقدامات خطے میں امن و امان کےلئے شدید خطرات کا باعث ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا روس اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان اور بھارت کو تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کےلئے باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/308g1bc
0 Comments