تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ذرا سے بارش ہوتی ہے اور لوگ مرجاتے ہیں، عید کے بعد آلائشوں کو اٹھانا بھی ہوتا ہے، میرے دورمیں اور بعد میں بھی آلائشوں کا مسئلہ نہیں ہوا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کل کی رپورٹ ہے ڈھائی ہزار سے بچے جناح اسپتال لائے گئے، 2 ہزار بچے سول اور 1800 بچےعباسی شہید اسپتال لائے گئے، بچے اسہال اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
پی اییس پی سربراہ نے کہا میئرکراچی وسیم اخترکانام ای سی ایل میں ڈالاجائے، وسیم اخترنےجوکیاہےاس پرانہیں فرار کا راستہ نہیں ملنا چاہیے، موجودہ وسائل میں بھی شہرکا بہت اچھا انتظام ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صفائی نہ ہونے کی ذمے داری میئر پر عائد ہوتی ہے، نالوں کی صفائی کاکام 100 فیصد میئر کراچی کی ذمےداری ہے، کچرا اٹھانے کا 80 فیصد کام میئر کراچی کا ہے، کیس بعد میں بنائیں لیکن نام پہلےای سی ایل میں ڈالیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا آرمی چیف جیسےسرحدودں کادورہ کرتے ہیں خداکےواسطےکراچی کادورہ کریں ،آرمی چیف بلائیں گےتوسب آجائیں گے، آرمی چیف جنگی بنیادوں پرکراچی کامسئلہ حل کرنےکی کوشش کریں۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کو پکڑا جائے بہت پیسہ نکلے گا، مذاق بن گیا ہے کہ ہم صبح سے شام تک 6پریس کانفرنس دیکھیں، کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا ہرایک اپنی ذمے داری دوسرے پر ڈال رہا ہے، کراچی میں آلائشیں اب تک پڑی ہیں، کوئی اٹھانے والا نہیں۔
انھوں نے کہا وفاق نے نہ جانے کس دھن میں صفائی کا کام لے لیا، وفاق والے کچرا نالے سے اٹھا کر سڑک پرڈال رہے ہیں، شہر کو صاف نہیں کیا جارہا، کچرا ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈالا جارہا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/30khQ4U
0 Comments