
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے پر تنازع کے خاتمے کے لیے صدر حسن روحانی سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی معیشت کی بحالی کے لیے رقوم کی ترسیل کی غرض سے بھی ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے یہ بات ایران کے وزیر خارجہ کے فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے غیر اعلانیہ مختصر دورے کے بعد کہی۔
صدر ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کے ساتھ جی سیون کی مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2zoGJ3n
ڈونلڈ ٹرمپ کا بدلتا روپ، ایرانی عوام کیلئے خوشخبری https://ift.tt/2HsIDEG
0 تبصرے