وفاقی وزیر امور کشمیر, گلگت بلستان علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، نام نہاد جمہوری بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے ،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ ہم نے تہیہ کر لیا ہے، مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے آخری حدتک جائیں گے،مسئلہ کشمیرپراپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
علی امین گنڈاپورکا کہناہے کہ امن ہماری ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ، نام نہاد جمہوری بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی اور کشمیری عوام یوم سیاہ منائیں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KyjGts
0 Comments