پاکستانی اداکار یاسرحسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے پاکستان کا ہر فنکار بولے کہ وہ بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد دنیا بھر سے مودی سرکار کو لعن طعن ہورہی ہے، پاکستان سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
معروف پاکستانی اداکار یاسرحسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم کریں اور اس بات کو یقینی بھی بنائیں۔
یاسر حسین نے اپنی اسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کے وہ اب بھارت کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے، اس کا مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے‘‘۔
from تفریح https://ift.tt/2MRuVid
https://ift.tt/2KHYv6R
0 Comments