بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو، بھارتی فوج کے مظالم چھپانے کیلئے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ معطل

مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ ہے
مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ اور قابض بھارتی فوج کے مظالم چھپانے کے لیے بیرونی دنیا سے رابطہ معطل ہے، خوراک اور ادویات کی قلت سے شہریوں کا جینا محال کر دیا گیا۔

فطرت کا شاہکار جنت نظیروادی چھٹے روز بھی بھارتی جبر اور بربریت کے حصار میں ہے، قابض فوجیوں کے ظلم و تشدد کے باعث کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔ مقبوضہ وادی میں ٹیلی وژن، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات معطل ہیں، مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما گھروں اور تھانوں میں نظر بند ہیں۔

مزید پڑھئے:مودی نے کشمیر کو سنگینوں کےسائے میں لاک ڈاون کر دیا

مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت ردعمل سے خوفزدہ ہے۔ مودی حکومت نے پانچویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ کئے رکھا ہے۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ قابض مودی سرکار نے تاریک وقتوں میں دھکیل دیا ہے۔ حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں کشمیری گرفتار کئے گئے ہیں۔ بیس سے زائد حریت رہنماؤں کو کشمیرسے باہر آگرا جیل بھیج دیا گیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2GZAneY

Post a Comment

0 Comments