اس عرصے کے دوران حکومت نے متعدد چیلنجوں کے باوجود مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے ۔
وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق حکومت نے کامیابی کے ساتھ ملکی معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا جیسے دوست ملکوں سے معاشی تعاون حاصل کیا جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ایک پیکج حاصل کیا۔
سفارتی محاذ پر حکومت عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال کرنے میں کامیاب رہی۔
وزیراعظم کا امریکہ کا کامیاب دورہ کرتارپور راہداری کھولنا اور پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر فوری اور بر وقت ردعمل تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی مثالیں ہیں۔
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج ایوان وزیراعظم میں ایک اجلاس کے دوران گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں حکومت کی کارکردگی پیش کریں گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/30dDgAr
0 Comments