بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بنگلہ دیش کا مکی آرتھرکو دو ٹوک جواب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نئی ملازمت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فارغ ہونے کے بعد مکی آرتھر نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دی تھی لیکن جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ رسل ڈومینگو کو بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہیں نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر پر ترجیح دی گئی۔

ان کا بنگلادیش بورڈ سے 2 سال کا معاہدہ ہوا ہے اور رواں ماہ ہی ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ڈومینگو 2013 سے2017 تک جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ورلڈ کپ کی خراب کارکردگی کے بعد بنگلادیش نے اسٹیو روہوڈز کو برطرف کردیا تھا، ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے واپس وطن لوٹ گئے تھے۔



from کھیل https://ift.tt/2YYSzjO
https://ift.tt/2Z8iTn6

Post a Comment

0 Comments