احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائدکی جا چکی ہے۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہو گی، احتساب عدالت لاہورکے جج نعیم ارشد کیس پرسماعت کریں گے،عدالت نے گواہوں کو طلب کررکھا ہے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر رکھا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے، حمزہ شہبازمنی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کوضمانت دے رکھی ہے۔
اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کی آج لاہور احتساب عدالت پیشی ہے، نیب حمزہ شہباز کے مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا کرے گا ،حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویزعدالت میں دلائل دیں گے، تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ کی رپورٹ پیش کریں گے۔
رمضان شوگرملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائدکی جا چکی ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Z8rBq2
0 Comments