وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہاہے کہ کراچی کے نوے فیصد علاقوں سے پانی نکل گیا ہے ، صوبائی وزرااوربلدیاتی اداروں نے مل کرکام کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے نشیبی علاقوں میں پانی موجود ہے لیکن نوے فیصد علاقوں سے پانی نکل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کےڈی اے اور دیگراداروں نے بھی کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں بعد کراچی میں اتنی بارش ہوئی جس کے باعث ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، صوبائی وزرااوربلدیاتی اداروں نے مل کرکام کیاجس کی وجہ سے پانی کا انخلاءممکن ہوسکا ۔
from پاکستان
https://ift.tt/300ddfV
0 Comments