احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید چودہ روزہ ریمانڈ منظوری دیتے ہوئے انہیں دوبارہ عدالت میں 29 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب کی ٹیم نے ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے خواجہ آصف،مریم اورنگزیب اورمصدق ملک نے ملاقات کی،دوران سماعت جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے۔
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا ہے کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہئے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں،دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں،جو سوالات پوچھ لیتے ہیں۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ 14 روز کاریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں،نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا اور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2OXJzHn
0 Comments