نیب کی کارروائیاں زرداری کو لے ڈوبیں، نئے شواہد نے اڈیالہ جیل میں تہلکہ مچا دیا

سابق صدر آصف زردای
نیب نے پارک لین کیس میں نئے شواہد حاصل کر لئے، آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر قرض کے نام پر فراڈ سے نیشنل بینک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

سابق صدر آصف زردای کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، نیب کو پارک لین کیس میں نئے شواہد مل گئے۔ سابق صدر کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، متعلقہ عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔ پارک لین کیس میں ایس ای سی پی ریکارڈ اور مختلف گواہان کے بیانات سے نئے شواہد سامنے آئے، ملزمان نے نیشنل بینک سے پہلے ڈیڑھ ارب پھر 80 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا، ملازمین کے نام پر جعلی کمپنی پارتھینون بنائی اور آئی بی سی سنٹر میں جائیداد خریدی گئی، نیب نے سنٹر میں 8 فلور سیل کر رکھے ہیں، آصف زرداری پارک لین کمپنی میں 25 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2znSwyX

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے