بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، نیب کی تحویل میں

مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
حتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز کو 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے ملزمان کو اکیس اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میرے جلسے روکنےکی کوشش کی گئی،میڈیا پر میری آواز بند کردی گئی،میڈیا پر میرے خلاف منفی چیز دکھائی جائے گی مگر میرا موقف نہیں دکھایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص پوری سلیکٹڈ حکومت پر بھاری ہے۔عمران خان کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے،لوگ نوازشریف سےانتقام کوکبھی نہیں بھولیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2To8pPe

Post a Comment

0 Comments