بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیرمیں ایک بھارتی فوجی نے بانڈی پورہ میں خود کشی کرلی ہے، قابض فورسز نے ضلع پونچھ میں کرفیو کی آزمائشی مشق کی ہے، مشق کے دوران سڑکوں اور گلیوں میں خار دار تاریں بچھا دی گئیں اور راہگیروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق چودہ راشٹریہ رائفلز سے وابستہ فوجی نے ضلع کے علاقے چونٹی مولہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔

ادھر بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں کرفیو کی آزمائشی مشق کی ہے۔ ایک پولیس آفسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کرفیو کی مشق میں پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی افواج نے حصہ لیا۔ تمام فورسز اہلکاروں کے دستوں کو پونچھ کے داخلی اور خارجی مقامات پر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشق کے دوران سڑکوں اور گلیوں میں خار دار تاریں بچھادی گئیں اور راہگیروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ اور ایس ایس پی پولیس کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پورے قصبے میں تعینات کیے گئے اہلکاروں کا معائنہ بھی کیا۔

قابض افواج اور ضلعی انتظامیہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ پنتیس جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے کی منسوخی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی انتفادہ کو روکنے کیلئے آزمائشی مشقوں کا آغاز کیا۔ کرفیو کی مشق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ راہول یادیو اور ایس ایس پی پولیس پونچھ رمیش کمار انگرال کی نگرانی میں کی گئی۔



from پاکستان
https://ift.tt/eA8V8J

Post a Comment

0 Comments