
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو مقدمات قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے بہترین نتائج مل رہے ہیں۔ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے سے متعلق قوم کی امید پر پورا اترے گا۔
انہوں نے کہا مزید کہ اب تک تین سو تین ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں میں کرپشن سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔
from پاکستان
http://bit.ly/2ZuGgZk
0 Comments