داڑھی رکھنے والوں کا رعب ذیادہ ہوتا ہے بہ نسبت کلین شیو کرنے والوں کے

داڑھی رکھنے والوں کا رعب ذیادہ ہوتا ہے بہ نسبت کلین شیو کرنے والوں کے
آج کل کچھ اداکاروں کی دیکھادیکھی داڑھی رکھنے کا ایک فیشن بھی بن گیا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بھی اس فیشن پر تحقیق کے بعد داڑھی والے مردوں کے متعلق ایک حیران کن خبر دے دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو انگلینڈ کے سائنسدانوں نے 700افراد پر مشتمل تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ داڑھی والے مرد جب خوش ہوں تو کلین شیو والے مردوں کی نسبت زیادہ خوش نظر آتے ہیں اور جب غصے میں ہوں تو بھی کلین شیو مردوں کی نسبت زیادہ غصے میں نظر آتے ہیں۔

یہ داڑھی کا اثر ہے جو ان کے چہرے کے تاثرات کو، خواہ وہ خوشی کے ہوں یا غصے کے، شدید تر کرتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے پہلے چند مردوں کی بغیر داڑھی والی تصاویر شرکاءکو دکھائیں جن میں کچھ مرد غصے میں تھے اور کچھ کے چہرے پر خوشی کے تاثرات تھے۔

پھر انہوں نے انہیں تصویر پر داڑھی لگا کر لوگوں کو دکھایا۔ جن مردوں کی تصاویر خوشی کے تاثرات والی تھیں اور جن کی غصے کے تاثرات والوں کی، ان دونوں کے متعلق اب کی بار شرکاءنے کہا کہ یہ بالترتیب پہلے سے زیادہ خوش بھی لگ رہے ہیں اور پہلے سے زیادہ غصے میں بھی ہیں۔ حالانکہ ان کے چہرے کے تاثرات بالکل وہی تھے، صرف چہرے پر داڑھی کا اضافہ کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر بیلنڈا کریگ کا کہنا تھا کہ ”داڑھی جبڑوں کو زیادہ نمایاں کر دیتی ہے جس کی وجہ سے مرد خوشی کی حالت میں ہوں تو زیادہ خوش اور غصے کی حالت میں ہوں تو زیادہ غصے میں لگتے ہیں۔

ہم نے اس سروے میں ان مردوں کے مجموعی شخصی تاثر کے بارے میں بھی سوال کیا جس کے جواب میں زیادہ تر شرکاءنے داڑھی والے مردوں کو زیادہ مہربان ، فرمانبردار اور قابل اعتبار قرار دیا۔ اس کے برعکس بہت کم لوگوں نے کلین شیو مردوں کو قابل بھروسہ کہا۔



from تفریح https://ift.tt/2JVTPNO
https://ift.tt/2V5DB5S

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے