بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی

تیز گام ایکسپریس
پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے وی آئی پی سیلون بھی مکمل طورپر جل گیا۔

وی آئی پی سیلون کراچی سے ڈی ایس (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ) ریلوے کو لینے کے لیے لگایا گیا تھا، تیزگام کو پنجاب کے شہر لودھراں میں روک کر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر پشاور سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں آتش زدگی کے باعث ریل گاڑی لودھراں میں بستی دوران والا پھاٹک کے قریب روک لی گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد وی آئی پی سیلون تیز گام ایکسپریس سے الگ کر دیا گیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2NWRK2q

Post a Comment

0 Comments