
بابر اعظم نے لیونگ کے ساتھ ہی اننگز کا آغاز کیا تھا جبکہ رضوان ان کا ساتھ دینے کے لئے میدان میں آئے ۔
پانچ اوووز کے اختتام تک کراچی کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 27 رنز تھا رضوان ایک رن اور بابر اعظم 12 رنز پر کھیل رہے تھے۔
آٹھویں اوور تک بابر اعظم 20 رنز بناچکے تھے جبکہ محمد رضوان نے 9 رنز بنائے تھے۔ مجموعی اسکور تھا 44 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ۔
مقررہ 20 اوورز میں سے نصف اوورز مکمل ہونے تک کراچی کنگز کا اسکور ایک کھلاڑی کے نقصان پر 55 رنز تھا۔ رضوان 16 اور بابر 25 رنز پر کھیل رہے تھے۔
بارہیوں اوور کی پہلی گیند پر کراچی کنگز کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی مہنگی اور میچ وننگ وکٹ یعنی بابر اعظم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وہ ویلیجیون کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
ان کی وکٹ 60 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ ان کی جگہ لی انگرام نے۔ دوسرے اینڈ پر رضوان 19 رنز پر کھیل رہے تھے۔
اس دوران لاہور کے کھلاڑی اور کپتان محمد حفیظ اپنی ہی بال روکتے وقت زخمی ہوگئے۔ ان کے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے خون نکلنے لگا جس کے بعد یاسر شاہ نے ایک بال کراکر 13 واں اوور مکمل کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے 15 اوورز کا کھیل مکمل ہونے تک رنز بنانے میں خاطر خواہ تیزی دکھائی نہیں دی جس کا نقصان یہ ہوا کہ بالوں کی تعداد کم اور رنز زیادہ ہوگئے حالانکہ کنگز کے پاس آٹھ وکٹس باقی تھیں۔
کولن انگرام کو بھی شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔ اس وقت انگرام کا اسکور 16 رنز تھا۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 90 رنز تھا، رضوان 32 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ انگرام کی جگہ لینے والے بوپڑا کا اکاؤنٹ ابھی کھلنا باقی تھا کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور کھیل کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔
کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 28 بالوں پر 49 رنز بنانا ہیں۔
کراچی کنگز نے لاہور کے خلاف سات بالرز استعمال کئے جن میں یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، وجیون، راحت علی ، محمد حفیظ ، حارث روف اور سہیل اختر شامل ہیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا ۔ لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 138 رنز بنائے ۔
لاہور کی طرف سے سب سے زیادہ 39 رنز سہیل اختر نے بنائے جبکہ ڈیوچ، فخر زمان کا اسکور بھی اہم رہا۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔
کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی مگر لاہور قلندرز کی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے ۔
کراچی ٹیم میں شامل ہیں: لیونگ اسٹون، بابر اعظم، انگرام، عماد وسیم، سکندر رضا، بوپرا، رضوان ، سہیل خان، محمد عامر ، عثمان شنواری اور عمر خان ۔
لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، سہیل اختر، ڈویلیئر، ڈیوچ، برینڈن ٹیلر، محمد حفیظ ، ،ہارڈس ولجوئن، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور راحت علی پر مشتمل ہے۔
فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا۔ سہیل اختر نے چوکے اور فخر زمان نے ایک رنز بناکر اپنا اپنا رنز بنانے کا کھاتا کھولا۔ دوسری جانب عماد وسیم نے پہلا اوور کرایا۔ دوسرے اوور کے لئے محمد عامر کو بلایا گیا۔
پانچ اوور کے مکمل ہونے تک لاہور قلندرز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 37 رنز تھا جبکہ فخر زمان 17 اور سہیل خان 19 رنز بنا چکے تھے۔
چھ اوورز کے اختتام پر لاہور نے 50 رنز بنالئے تھے جبکہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔ فخر 18 اور سہیل 30 رنز پر کھیل رہے تھے۔
آٹھواں اوور جاری ہی تھا کہ سہیل اختر 39 رنز پر کیچ آؤ ٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ ڈیوچ نے لی۔ پہلی وکٹ 64 رنز پر گری۔
گیارہواں اوور جاری تھا کہ فخر زمان کو سکندر رضا نے محمد رضوان کے ہاتھوں 26 رنز پر کیچ کرادیا۔
تیسری وکٹ کے طور پر ڈیوچ کا ساتھ دینے آئے ڈویلیئرز لیکن وہ تین رنز بناکر ہی واپس ہولئے۔ انہیں عمر خان نے آؤٹ کیا جبکہ اس سے قبل عمر خان نے ہی سہیل اختر کا بہت اونچا کیچ آسانی سے پکڑ لیا تھا۔
ڈوئلیئرز کے بعد میدان میں اترنے والے اگلے کھلاڑی تھے محمد حفیظ جنہوں نے ڈیوچ کا ساتھ دینا تھا۔
پندرہویں اوور کے اختتام سے پہلے ہی حفیظ کی وکٹ گر گئی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 103 ہوچکا تھا۔ انہوں نے 14 رنز بنائے جبکہ دوسرے اینڈ پر ڈیوچ کا اسکور 17 رنز تھا۔
برینڈن ٹیلر آئے تو انہوں نے نسبتاً تیز رنز بنانے کوشش کی اور کئی جان دار شارٹس کھیلے مگر کراچی کنگز کے فیلڈرز نے انہیں زیادہ موقع نہیں دیا اور وہ 13 ہی رنز جوڑ سکے جبکہ اگلی ہی بال پر ڈیوچ بھی میدان چھوڑ گئے۔ انہیں محمد عامر نے کیچ کرایا۔
اس طرح لاہور قلندر کو 19 ویں اوورز میں دو وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دلجیون نے آٹھ اور یاسر شاہ نے بغیر آؤٹ ہوئے دو رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری، سہیل خان، عمر خان اور سکندر رضا باری باری بالنگ کررہے ہیں۔
لاہور قلندرز نے رواں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کھیلا تھا تاہم اسے پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے پاس ابھی تک کوئی پوائنٹ نہیں ۔
ایونٹ کے دوسرے دن کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی جس کے سبب اس کے پاس دو پوائنٹس موجود ہیں۔
from کھیل http://bit.ly/2EdzIWe
http://bit.ly/2SYk896
0 Comments