فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نہ تو سندھ میں گورنر راج نافذ کررہی ہے اور نہ ہی اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جگہ کسی اور رکن اسمبلی کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنا چاہیے کیونکہ مراد علی شاہ کا نام جعلی بینک اکائونٹس کیس سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف تمام الزامات دستاویزی ہیں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کی حمایت کریں۔
from پاکستان
http://bit.ly/2QZdVcV
0 Comments