تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے تمام بدعنوان عناصر کیخلاف احتسابی مہم شروع کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان احتساب پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، اور عالمی برادری بھی انکی نیک نیتی کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک رکھنے کیلئے کوشاں ہے اور وہ فاٹا سمیت کسی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کریگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب بھی اصغر خان کیس کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے اور حکومت اس سلسلے میں عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کریگی۔
انہوں نے ڈیم اور اسکے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے سلسلے میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔
from پاکستان
http://bit.ly/2BQd8kd
0 Comments