
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نو تعمیر شدہ بیس کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، ذمہ داریوں اور آپریشنل چینلجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ بیس آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا۔ کیٹی بندر بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔
افتتاحی تقریب میں مقامی ایم این اے، ڈی جی پی ایم ایس اے، فلیگ اور دیگر افسران اور مقامی انتظامی آفیشلز بھی شریک ہوئے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ROHt9B
0 Comments