بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نیب افسروں کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال پر پابندی عائد: ذرائع

نیب افسروں کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال پر پابندی عائد: ذرائع
قومی احتساب بیورو میں بہتری کے لئے چیئرمین (ر) نیب جسٹس جاوید اقبال کے اہم اقدامات، ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے افسر کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک نظام پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی صرف ملاقات ہو سکے گی۔

اس سلسلے میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نے نیب افسروں پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2L8qRr0

Post a Comment

0 Comments