پریس ریلیز کے مطابق اس امداد میں سے 5 کروڑ یورو پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر خرچ ہوں گے، بہتر تعلیمی نظام کے ذریعے 5 سالہ ترقی کا مقصد سندھ میں معیار تعلیم کے لیے عالمی رسائی میں مدد، نوجوانوں کو ترقی دینے اور پیداواری روزگار کو یقینی بنانے سمیت اعلیٰ اور پیشہ وارانہ تعلیم میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔
اس کے علاوہ بقیہ 5 کروڑ یورو دیہی بلوچستان اور سندھ میں اقتصادی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔
اسی طرح اضافی ڈیڑھ کروڑ یورو پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کی حمایت خاص طور پر آئین کی 18ویں ترمیم کے فریم پر خرچ ہوں گے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر یورپین یونین کے سفیر جین فرینکیوس کوٹین کا کہنا تھا ’میں تمام شراکت داروں خاص طور پر اقتصادی امور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نئی فنڈنگ کے قیام کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یورپی یونین کے ٹیکس دہندگان سے آنے والی یہ امداد بہتر تعلیمی معیار کی فراہمی، دیہی معیشت کی ترقی اور پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی سے پاکستان کے مختلف شہریوں کو بہتر بنانے میں مثبت تعاون کرے گی۔
from پاکستان
http://bit.ly/2GXYUDV
0 Comments