زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگ پریشانی کے عالم میں بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے کچھ دیر کے بعد واپس لے لیا گیا۔
امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے بتایا نے کہ پہلا زلزلہ زیادہ طاقت کا تھا اور اس کا مرکز الاسکا کے سب سے بڑے شہر انکرج سے تقریباً 7 میل کے فاصلے پر شمال میں تھا۔
انکرج شہر کی آبادی لگ بھگ 3 لاکھ ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے شروع ہونے پر دفتروں میں لوگ اپنی میزوں کے نیچے پناہ حاصل کرنے کے لیے بھاگتے رہے۔
نیوز چینل سی این این کی جاری کردہ ایک ٹویٹ میں زلزلے کے موقع پر لوگوں کی افراتفری اور سٹرکوں کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
Video shows people scrambling to take cover during a 7.0 magnitude earthquake that rattled Alaska on Friday https://t.co/WP5qgVM4wO pic.twitter.com/3d9MCNHabj
— CNN International (@cnni) November 30, 2018
انکرج کے ایئر پورٹ کو جانے والی سڑک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور اس کے کئی حصے ٹوٹ پھوٹ کر زمین میں دھنس گئے جس سے کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہر کے شمالی حصے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
انکرج کی پولیس کے سربراہ جسٹن ڈال نے کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ شہر کے شمال مشرق میں واقع گلین ہائی وے کے کئی حصے تباہ ہو گئے ہیں۔
زلزلے سے دکانوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور شہر کے وسطی حصے میں ایک دو منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔
زلزلے سے بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا اور ٹریفک لائٹس نے کام چھوڑ دیا۔
الاسکا جانے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تمام فلائٹس منسوخ کر دی گیئں کیونکہ زلزلے سے ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ایئر پورٹ کے عملے کو کنٹرول ٹاور خالی کرنا پڑا۔
انکرج کے سکول سسٹمز نے تمام کلاسیں معطل کر دیں اور والدین کو ہدایت کی وہ اپنے بچوں کو واپس لے جائیں۔
امریکہ میں سب سے زیادہ طاقت ور زلزلے الاسکا میں آتے ہیں۔ 27 مارچ 1964 میں یہاں 9.2 قوت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کا مرکز انکرج سے 75 میل مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی میں 130 کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
ریاست الاسکا میں سالانہ 40 ہزار زلزلے آتے ہیں۔ یہ تعداد امریکہ کی باقی 49 ریاستوں میں آنے والے مجموعی زلزلوں سے زیادہ ہے۔ الاسکا کے جنوبی حصے میں زلزلوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس علاقے سے سطح زمین کے نیچے پرتیں ایک دوسرے کے اوپر سے گذرتی ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2U1kee1
الاسکا میں دو طاقت ور زلزلے، سڑکوں اور عمارتوں کو شدید نقصان https://ift.tt/2ABweKk
0 Comments