بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

حادثے کا شکار انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا

حادثے کا شکار انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا
رواں ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس تین روز کی مسلسل تلاش کے بعد مل گیا۔

لائن ایئرلائن کا طیارہ جکارتہ ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار تمام 189 مسافر ہلاک ہوئے۔

حادثے کے بعد طیارے کے بلیک باکس کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کا زیر سمندر آپریشن تین روز تک جاری رہا اور غوطہ خوروں نے سمندر کی تہہ میں جاکر طیارے کا بلیک باکس تلاش کرلیا جس سے نئے طیارے کو پیش آئے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف کا کہنا ہے کہ بلیک بلاکس تلاش کرلیا گیا جس کے بعد اسے حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

لائن ایئرلائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 جیٹ جکارتہ ایئررپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی سمندر میں گر گیا تھا جسے بھارتی پائلٹ چلا رہے تھے۔

یاد رہے کہ انڈونیشین ایوی ایشن کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے جس میں 189 مسافر ہلاک ہوئے، لائن ایئر کا طیارہ بوئنگ 737 بالکل نیا طیارہ تھا اور اس نے 15 اگست کو ہی اپنی پہلی پرواز کے لیے اڑان بھری تھی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2PCCydW
حادثے کا شکار انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا https://ift.tt/2Qgsyo4

Post a Comment

0 Comments