بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نوجوان کرکٹرز کی فائٹنگ اسپرٹ نے محمد حفیظ کا بھی دل جیت لیا

اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ
اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کیویز کی طرف سے اچھے آغاز کے باوجود بولرز نے کم بیک کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنایا۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں بڑی توانائی اور جذبہ ہے، مشکل صورتحال اور دباؤ سے گھبراتے نہیں بلکہ اپنی صلاحیتیں منوانے کی کوشش کرتے ہیں، مضبوط حریفوں کے ساتھ سخت مقابلوں میں انہیں مزید سیکھنے اور اعتماد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ جوان رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، سب سے کہتا ہوں کہ کسی بھی صورتحال میں دل میں جو پلان ہو اس پر پورے یقین اور عزم کے ساتھ عمل کرو۔ شاہین آفریدی آخری اوور کر رہے تھے تو ان کو بھی یہی کہا کہ جہاں چاہتے ہو بال کرو مگر کسی بے یقینی کیفیت کا شکار مت ہونا، حسن علی اچھا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔



from کھیل https://ift.tt/2PGdWkR
https://ift.tt/2yNmdJT

Post a Comment

0 Comments