بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلاول بھٹو کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش نہیں کی: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری
وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی وزیر کی جانب سے بلاول بھٹو کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانے کی پیشکش نہیں کی بلکہ ایک عمومی گفتگو کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کوئی بھی چئیرمین پی اے سی بن جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اصولی طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں لگائے گئے منصوبوں کا آڈٹ کرے اور جب ہمارے منصوبے شروع ہوں تو اپوزیشن اپنا چیئرمین لگا دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک وفاقی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی تھی تاہم بلاول بھٹو نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2qBJU3n

Post a Comment

0 Comments