بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سابق وزرائے اعظم کے کیمپ آفسز پر ایک ارب سے زائد خرچ

 سابق وزرائے اعظم کے کیمپ آفسز پر ایک ارب سے زائد خرچ
قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر اسپیکر اسد قیصر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا سوالوں کے جواب کون دے گا، کوئی بھی ذمہ دار بندہ موجود نہیں، ایسے نہیں چلے گا۔ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کے کیمپ آفسز پر ایک ارب سے زائد خرچ ہوئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جوابات نہ آنے پر بھی اسپیکر اسد قیصر برہم ہوئے اور کہا وزیر داخلہ بتائیں کہ سوالوں کے جوب کیوں نہیں آ رہے۔ سپیکر نے جوابات نہ دینے والی وزارتوں کے سیکرٹریز کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔

سابق وزرائے اعظم کے کیمپ آفسز پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیمپ آفسز میں ایک ارب 43 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے، شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی جاتی امرا کیمپ آفس قائم رہا، نواز شریف کے جاتی امرا کیمپ آفس میں 2013 سے 2018 تک 92 لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے، شاہد خاقان عباسی کے اسلام آباد کیمپ آفس پر 2 سال میں 51 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2DdsoKt

Post a Comment

0 Comments