قومی احتساب بیورو (نیب) نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ایس ایس پی رائے اعجاز کو گرفتار کر لیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق رائے اعجاز کے وارنٹ گرفتاری نیب لاہور نے جاری کیے تھے اور نیب حکام نے انہیں کراچی میں شارع فیصل سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق رائے اعجاز کو لینے کیلئے نیب لاہور کی ٹیم کراچی میں موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق رائے اعجاز کو پولیس کے فنڈز میں 70 کروڑ روپے کی خُرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور نے کرپشن کے اسی کیس میں 10 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ کرپشن کے اس کیس میں رائے اعجاز کے والد بھی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپا مارا گیا مگر وہ فرار ہو گئے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2DUYmLO
0 Comments