بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر برہم، شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

آسیہ کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے تین روزہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیاں جلادی گئیں، سڑکوں پر گاڑیاں لانے والے افراد پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کے اس نقصان پر وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شرپسندوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس سے وزیر اعظم کو مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2P7GxQo

Post a Comment

0 Comments