بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم

وزیراعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بورڈ کے ماضی کے معاملات اور املاک کے انتظام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔

متروکہ املاک کے بہترین انتظام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈکے تمام معاملات کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ARRg8M

Post a Comment

0 Comments